گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے ایئرپورٹ پر گانا سنا کر نابینا بچے کی خواہش پوری کر دی

پیر 19 مارچ 2018 13:13

گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے ایئرپورٹ پر گانا سنا کر نابینا بچے کی خواہش پوری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے ایئرپورٹ پر گانا سنا کر نابینا بچے کی خواہش پوری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار استاد راحت فتح علی خاں لاہور آرہے تھے کہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ایک فیملی نے ان کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

فیملی میں ایک 13سالہ نابینا آصف بھی موجود تھا جب اس کو پتہ چلا کہ اس کے پسندیدہ گلوکار یہاں موجود ہیں تو اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنے پسندیدہ گانے کی فرمائش کر دی جس پر استاد راحت علی خاں نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اپنے گانے کے چند بول سناکر اسے خوش کر دیا جس پر اسکی فیملی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 13:13:04

Rlated Stars :