عید الفطر کیلئے میوزیکل البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں ‘ عینی طاہرہ

عید الفطر کیلئے میوزیکل البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں ‘ عینی طاہرہ

منگل اپریل 12:51 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ مجھے گلوکاری و اداکاری دونوں شعبوں میں کام کرنے کا مزہ آتا ہے، میری پہلی پہچان ٹی وی ڈرامہ تھا اور بعد میں گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی اور خدا کا شکر ہے کہ اس میں بھی مجھے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی مصروف ہوں اورمیری تین ڈرامہ سیریل مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں جس میں پی ٹی وی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

سے مزاحیہ سٹ کام ’’نواب گھر ‘‘قابل ذکر ہے جس میں اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکار کام کررہے ہیں اور اس کے پرڈویوسر سید حیدر ہیں ۔

ایک سوا ل کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہا کہ وہ عید الفطر کیلئے اپنی میوزیکل البم کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جو میرے پرستاروں کیلئے ایک تحفہ ہوگی ۔

موسیقی - میوزک کے ستارے