کابل‘23سالہ افغان حجام، افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 13:53

کابل‘23سالہ افغان حجام، افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) 23سالہ افغان حجام سید جمال مبریز افغانستان کا ریپ اسٹار بن گیا، میگا انٹرٹینمنٹ شو افغان اسٹار کا ٹائٹل جیت کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کوئی ڈگری شوبز میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے، تئیس سالہ افغان نوجوان سید جمال مبریز نے یہ سچ کردکھایا، کابل میں سالانہ افغان اسٹار کا مقابلہ ہوا ، افغانستان کے میگا انٹرٹینمنٹ شو کے فائنل میں سید جمال مبریز اور اٹھارہ سالہ دوشیزہ زولالا ہاشمی کے مابین کڑا مقابلہ ہوا۔

23سالہ حجام نے اس خوبصورتی سے ریپ میوزک پر اپنی آواز کا جادوجگایا کے شو کا شرکاء جھوم اٹھے، جمال نے ایران سے موسیقی سیکھی اور بال کاٹتے کاٹتے ریپر بن گیا۔میگا شو کے ججز نے ایونٹ کے فاتح کے نام کا اعلان کیا تو حجام کا چہر خوشی دمک اٹھا، جمال مبریز کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیت کر انتہائی خوش ہیں ،23سالہ افغان اسٹار کو دنیا بھر کے اخبارات اور چینلز میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 13:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :