میرا شعبہ گلوکاری ، اداکاری اور ماڈلنگ کی جانب کوئی رحجان نہیں ‘ شبنم مجید

منگل 21 نومبر 2017 13:48

میرا شعبہ گلوکاری ، اداکاری اور ماڈلنگ کی جانب کوئی رحجان نہیں ‘ شبنم مجید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میرا شعبہ گلوکاری ہے ، اداکاری اور ماڈلنگ کی جانب کوئی رحجان نہیں ، شادی سے قبل مجھے فلموں اور ڈراموں کی بھی پیشکش ہوئی تھی مگر میری تمام تر توجہ صر ف گلوکاری کی جانب مرکوز تھی اور خدا کی ذات نے مجھے اسی شعبے میں وہ عزت اور مقام دیا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا اور میں مکمل طورپر خوشحال زندگی بسر کرر ہی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلوکار کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہی گلوکار ہوتا ہے اور میں نے جہاں جہاں پر بھی پرفارم کیا تو مجھے ہمیشہ ایسا رسپانس ملا جس میں عزت اور احترام شامل تھا اور بھارت میں بھی میرے گانوں کی بڑی ڈیمانڈ ہے جو پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میرے لیے باعث فخر ہے ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:48:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :