گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے نومولود بیٹے کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت

بدھ 14 مارچ 2018 13:06

گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے نومولود بیٹے کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کاشف علی کے نومولود بیٹے کے انتقال پر فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شبنم مجید کے بھائی کاشف علی جو انکے منیجر بھی ہیں کی اہلیہ نے مقامی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جو ایک روز بعد انتقال کر گیا جس کی وفات پر نامور موسیقار طافو خان ، رابی پیرزادہ ، حمیرا ارشد ، انور رفیع ، عذرا جہاں ، طارق طافو،نعمان جاوید ، ابرار الحق ، سائرہ نسیم ، ترنم ناز ، سائرہ ارشد ، فرحانہ ارشد ، شازیہ منظور اور ایم ارشد نے گلوکار شبنم مجید اور انکے بھائی سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:06:47