گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کا ویڈیوالبم’’رس رس بہندا اے‘‘مکمل ہوگیا

بدھ 6 جون 2018 12:46

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) مشہورزمانہ گیت’’کتھے اج چلی ایں گلابی سوٹ پاکے‘‘کوگاکرملک گیرشہرت حاصل کرنے والے نوشہرہ ورکاں کے نوجوان گلوکار طارق خوشحال نوشہروی کے نئے ویڈیوالبم’’رس رس بہندا اے‘‘کی عکسبندی گزشتہ دنوں مکمل کرلی گئی،اس ویڈیوالبم کی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت مقامات مری،گلگت بلتسان،نوشہرہ ورکاں میں کی گئی جس میں نئے فنکاروں کیساتھ ساتھ بہت سے معروف فنکاروں نے بھی اپنا کام عکسبند کروایا،اس ویڈیوالبم کے لئے گیت ایم اے تبسم،خادم وسائی پوری،نزاکت علی گورائیہ نے لکھے ہیں،جبکہ میوزک خادم وسائی پوری کا مرتب کردہ ہے،اس ویڈیوالبم کو جلدہی کراچی سے ملک بھر میں ریلیزکیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 12:46:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :