سینئر آرٹسٹ فاروق ضمیر کی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

ہفتہ 25 فروری 2017 15:12

سینئر آرٹسٹ فاروق ضمیر کی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی ،پروگرام ڈائریکٹر آغا ذوالفقار خان،پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل منیجر بشارت خان ،پروگرام منیجرچوہدری افتخار ورک ،سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان ،تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سینئر پروڈیوسرز نے سینئر آرٹسٹ فاروق ضمیر کی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

پی ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے کہاکہ ضمیر فاروق فن کا ایک گہرا سمندرتھے ۔انہوں نے کہاان کے دھیمے پن ،نفاست کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت اور لگن سے ان کے اندر فن کی گہرائی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ لاہور سینٹرکے جنرل منیجر بشارت خان نے کہا فاروق ضمیر جیسے عظیم فنکار اپنے فن میں کمال کی وجہ سے مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پروگرام ڈائریکٹر آغا ذولفقار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ضمیرجیسے عظیم آرٹسٹس کی وجہ سے پی ٹی وی کے ڈراموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی ۔پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک نے کہا کہ فاروق ضمیر تمام فنکاروں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔فاروق ضمیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئی" ڈرامہ سیریل تکمیل ،دل دروازہ، دھوپ جلی،" ڈرامہ سپیشل لبِ ساحل ،جو رہی خودی تو شاہی،نصف صدی کا قصہ " ٹیلی تھیٹر روشنی کی دستک،ائیرپورٹ اور دیگرڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 15:12:42