اقبال اورتحریک پاکستان کے موضوع پر خصوصی پروگرام 14 اگست کو ایف ایم 94پر نشر کیا جائے گا

جمعرات 10 اگست 2017 14:18

اقبال اورتحریک پاکستان کے موضوع پر خصوصی پروگرام 14 اگست کو ایف ایم 94پر نشر کیا جائے گا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور ایف ایم 94 سے خصوصی پروگرامز کاسلسلہ جاری ہے۔ ایف ایم 94 کے پروڈیوسر رائے محمد عرفان نے بتایا کہ ہم نے ایک پروگرام آہنگ اقبال کے 350 پروگرام ریکارڈ کئے جو ویڈیو کا ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام آن ایئر ہے۔ 14 اگست کو اقبال اورتحریک پاکستان کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا۔ ایف ایم 94 کی ٹیم میں پروڈیوسر رائے محمد عرفان پروگرام منیجر محمد عاطف، میزبان تنویر ملک اور ڈاکٹر شفیق عجمی ہیں۔ ورثہ لائوئج میںجشن آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی فیچر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2017 - 14:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :