ملکہ ترنم نور جہاں کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل سے خراج عقیدت۔
امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 02:18
آج ملکہ ترنم نور جہاں کی 91 ویں سالگرہ ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں افراد کے دلوں پر اپنے سُروں سے راج کرنے والی ملکہ ترنم نورجہاں کی سالگرہ پر گوگل نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گوگل نے اُن کی سالگرہ پر گوگل پاکستان کے ہوم پیج کو اُن کے ڈوڈل سے سجایا ہے۔
ملکہ ترنم نورجہاں قصور، پنجاب میں ایک مقامی موسیقار کے گھر پیدا ہوئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے موسیقی میں اپنے کیئرئیر کا آغاز 5 سال کی عمر میں ہی کر دیا تھا۔پہلے پہل انہوں نے چھوٹے تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد وہ خاندان کے ساتھ کلکتہ منتقل ہوگئیں۔ بڑے سٹیج پر کام کرنے کے بعد وہ بتدریج سلور سکرین پر چھا گئیں۔
تقسیم کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں پاکستان منتقل ہوگئیں اور اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔ 1965 کی جنگ میں انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے نغموں سے جوانوں کے دلوں کو بھی خوب گرمایا۔اُن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نےا نہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Carly Chaikin
Asha Posley
Bryce Dallas Howard
Komal Rizvi
Alexander Skarsgård
Will Ferrell
Jahanzeb Khan
Sonali bendre
Evanna Lynch
Janan Malik
Sushant Singh Rajput
Shilpa shinde
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی