ایف ایم 95 پنجابی ریڈیو کے بعد جلدٹی وی چینل کا آغاز کرے گا، صغریٰ صدف

پیر 2 اکتوبر 2017 15:36

ایف ایم 95 پنجابی ریڈیو کے بعد جلدٹی وی چینل کا آغاز کرے گا، صغریٰ صدف
لاہور۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء)پاکستان لینگوئج آف پنجاب (پبلک) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ایف ایم 95 پنجابی ریڈیو کے بعد جلد 95 ٹی وی چینل کا آغاز کر رہا ہے‘ چینل کے لئے خصوصی ریکارڈنگ سٹوڈیوز قائم کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے خصوصی ٹاک شوز‘ میوزک اور ادب کے حوالے سے پروگرامز ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/10/2017 - 15:36:44