ریڈیو کے مشہور براڈ کاسٹر آر جے اطہر رضوی کے پروگرام ’’دل کے افسانے‘‘ کو سامعین نے پسندیدہ پروگرام قرار دے دیا

پیر 8 جنوری 2018 16:18

ریڈیو کے مشہور براڈ کاسٹر آر جے اطہر رضوی کے پروگرام ’’دل کے افسانے‘‘ کو سامعین نے پسندیدہ پروگرام قرار دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) ریڈیو کے مشہور براڈ کاسٹر آر جے اطہر رضوی کے پروگرام ’’دل کے افسانے‘‘ کو پاکستان بھر کے ریڈیو سامعین نے اپنا پسندیدہ پروگرام قرار دیا ہے۔ پاکستان میں چند ایف ایم ریڈیوز ایسے ہیں جو صرف علاقائی سطح پر سنے جاتے ہیں جبکہ کچھ ایف ایم ریڈیوز کی ٹرانسمیشن تقریباً پورے پاکستان میں سنی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایف ایم ریڈیوز کے حوالے سے کئے گئے ایک سروے میں پاکستانی سامعین نے سنو ایف ایم 89.4 اور ایف ایم 96 ریڈیو نیٹ ورک کے پروگرامز کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دیا ہے۔ اسی طرح 2017ء میں آر جے اطہر رضوی کو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سامعین نے سنا۔ یاد رہے کہ پروگرام ’’دل کے افسانے‘‘ اطہر رضوی کے ساتھ ہر جمعرات، جمعہ اور اتوار کی رات 12 بجے سے 2 بجے تک 89.4 سے نشر ہوتا ہے۔ اس پروگرام کی خاص بات میزبان اطہر رضوی کی آواز، لب و لہجہ اور معیاری اردو شاعری ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 16:18:02