ریڈیو پاکستان لاہور میں فنکاروں کے تلفظ ،ْ لہجہ اور براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے ایویلیوایشن اور ٹریننگ کا ادارہ قائم

بدھ 31 مئی 2017 13:41

ریڈیو پاکستان لاہور میں فنکاروں کے تلفظ ،ْ لہجہ اور براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے ایویلیوایشن اور ٹریننگ کا ادارہ قائم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر خالد وقار نے ریڈیو پر فنکاروں کے تلفظ ،ْ لہجہ اور براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے دیگر رہنما اصول سیکھانے کیلئے ریڈیوپر چند ہم خیال اور سینئر پروڈیوسرز سے مل کر ایویلیوایشن اور ٹریننگ ادارہ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

خالد وقار نے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے اور نئے آنے والے ہنر مند ،ْ صدکار اور پروگرام پروڈیوسرز اس سلسلے میں بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر اکثریتی لوگ صداکاری ،ْ الفاظ کا استعمال اور لہجہ کی ادائیگی سے ناواقف ہیں اور یوں غلط عام جملے فروغ پا رہے ہیں۔ میں نے اپنے طویل تجربے کی روشنی میں اسے ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور مجھے خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کام مفت کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ ریڈیو پر کام کرنیوالے نئے لوگ براڈ کاسٹنگ کی اصل روح سے آشنا ہوں۔
وقت اشاعت : 31/05/2017 - 13:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :