ریڈیو پاکستان پرسوں سے نئے انداز کے ساتھ خبرنامے کا آغاز کرے گا

دورانیہ بڑھا کر ایک گھنٹہ کر دیا گیا ،کئی نئے سلسلے شامل ہونگے ،فیس بک پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:01

ریڈیو پاکستان پرسوں سے نئے انداز کے ساتھ خبرنامے کا آغاز کرے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) ریڈیو پاکستان پرسوں (پیر) سے ایک نئے انداز کے ساتھ خبرنامے کا آغاز کررہا ہے۔خبرنامے کا دورانیہ آدھے گھنٹے سے بڑھا کر ایک گھنٹہ کیا جارہا ہے اور اس میں کئی نئے سلسلے شامل کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے سلسلو ں میں خبروں کے علاوہ کھیلوں،سائنس و ٹیکنالوجی،تجارتی ،تفریحی خبریں اور موسم کی صورتحال تفصیل سے پیش کی جائے گی۔خبرنامے میں ملک بھر سے ریڈیو پاکستان کے نمائندوں کی براہ راست رپورٹس بھی شامل ہوںگی۔خبرنامہ 26لاکھ افراد کے لئے فیس بک پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک خبریں نشرکرتا ہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2017 - 14:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :