سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کی آنکھ کا آپریشن

منگل 27 فروری 2018 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء)سینئر اداکاراورنگزیب لغاری کا مقامی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کا داتا دربار آئی ہسپتال میں موتیے کے باعث آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا ۔

(جاری ہے)

اورنگزیب لغاری کے مطابق سفید موتیے کے باعث شدید تکلیف میں مبتلا تھا ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد اورنگزیب لغاری کو گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 13:07:42