لاہور میں دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ‘ توقیر ناصر

منفی تنقید کرنا دنیا کا آسان ترین کام ہے مگر پہلے ہمیں خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرنا ہو گا ‘ سینئر اداکار

منگل 6 مارچ 2018 13:00

لاہور میں دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ‘ توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ہمیں ان اسباب کا جائزہ لینا ہو گا جس کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہوئی ، جب تک ہم خود احتسابی کے مراحل سے نہیں گزریں گے تو کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں آسکتی ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفی تنقید کرنا دنیا کا آسان ترین کام ہے ۔

لاہور جو کبھی فن و ادب کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کا گڑھ ہوا کرتا تھا مگر بعض نا اندیش لوگوں کی وجہ سے لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور آج سب سے زیادہ ڈرامہ سیریل کراچی سے ہی بن رہی ہیں ۔ لاہور میں دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا کیونکہ آج بھی لاہور میں بہترین سے بہترین رائٹر ،ڈائریکٹر اور اداکار موجود ہیں مگر ہم نے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سمیت نجی سیکٹر کو ٹی وی ڈرامے کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کے رویوں میں شامل ہے کہ وہ بے جا تنقید کرتے ہیں حالانکہ تنقید کرنے سے قبل ہمیں خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرنا ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ دوبارہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا گڑھ بن جائیگا ۔
وقت اشاعت : 06/03/2018 - 13:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :