پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،

ہم خاموش تماشائی بنے ہیں ‘ اداکارموسیٰ خان اسلام دشمن قوتوں نے مسلمان ممالک کو دو بلاک میں تقسیم کر دیا ،عقل کے ناخن نہ لیے تو پچھتاوے کے سوا ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آئے

جمعہ 9 مارچ 2018 13:22

پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار موسیٰ خان نے کہا ہے کہ مسلمان دشمن عالمی قوتوں نے شام میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکا رکھی ہے جس میں صرف تمام نقصان مسلمانوں کا ہو رہا ہے اور روزانہ بیس بیس گھنٹے شام کے شہروں پر بمباری کی جاتی ہے جس کے باعث بچے ، بوڑھے سمیت خواتین کی بڑی تعداد شہید ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے مسلمان ممالک کو دو بلاک میں تقسیم کر کے رکھ دیا ہے اگر آج بھی ہم نے عقل کے ناخن نہ لیے تو پچھتاوے کے سوا ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس خانہ جنگی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں جو کہ مجرمانہ غفلت ہے ۔ شام میں روس اور چین نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ان عالمی طاقتوں کو صرف اپنے مفاد عزیز ہیں اور مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام ،برما سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور ہم خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ہم بھول گئے ہیں کہ روز قیامت ہم ایک ایک بات کا جواب دینا ہو گا ۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 13:22:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :