’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کی مقبولیت ،ڈرامے کے سپیل میں سات روز کا اضافہ

پیر 19 مارچ 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) الحمراء ہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے سپیل میں سات روز کا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ الحمراء ہال llمیں پیش کیا جا رہا تھا جس کا سپیل پیر کے روز ختم ہونا تھا مگر ڈرامے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اسکے سپیل میں سات روز میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں صائمہ خان ،بلو رانی ، بابرہ علی ،سخاوت ناز ،ظفر ارشاد ، مجاہد عباس ،مجاہد رانا ،توقیر زیدی اور شاپارہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کا کہنا ہے کہ ڈرامے کا موضوع عورت ہے جو پہلے بیٹی بن کر والدین کی خدمت کرتی ہوں پھر بیوی بن کر شوہر کی خدمت اور پھر ماں بن کر اپنی زندگی بچوں کے لئے وقف کر دیتی ہے ،اپنے بچوں کے بچوں سے بھی محبت کرتی ہے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لئے وہ ہر قسم کی قربانی دیتی ہے۔ مگر اسکو وہ عزت اور مقام نہیں ملتا جو ایک ماں کا حق ہوتا ہے اور اس ڈرامے میں اس پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 13:14:39