فنکاروں نے ٹی وی چینلز پر صرف پاکستانی مواد چلانے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 29 مارچ 2018 12:51

فنکاروں نے ٹی وی چینلز پر صرف پاکستانی مواد چلانے کا مطالبہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) کراچی میں فنکاروں اور اداکاروں نے شام 7 سے 11 بجے تک چینلز پر صرف پاکستانی مواد چلانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف اداکارہ اور ڈارمہ ڈائریکٹر حسن سومرو، ایوب کھوسو، عدنان جیلانی، شیبا رضوی اور فیصل قریشی سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ پرائم ٹائم میں بیرونی مواد کے بجائے پاکستانی ڈراموں کو اہمیت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اسپاٹ بوائے سے لے کر ایکٹر، پروڈیوسر اور ٹیکنیشن تک بیرونی مواد سے بے حد متاثر ہورہے ہیں۔اس لئے شام 7 سے 11 بجے تک پاکستانی چینلز پر صرف مقامی پروگرامز چلائے جائیں۔

وقت اشاعت : 29/03/2018 - 12:51:42