اداکار اسلم لاٹر کی 13ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 2 اپریل 2018 14:05

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) ٹی وی کے مشہور اداکار اسلم لاٹر کی 13ویں برسی کل 3 اپریل بروز منگل کو منائی جائیگی ۔ اسلم لاٹر 1944ء میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1976ء میں قاسم جلالی کے ڈرامہ خالق سے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی ڈرامہ سیریل شمع تھی جبکہ انہوںنے انتظار فرمایئے ، ہیلو ہیلو ،سورج کا داغ، میرا نام منگو، افشاں ،سمندر جاگ رہا ہے ، دشت اور ہوائیں سمیت 200کے قریب ڈرامہ سیریل اور ٹیلی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے دوپٹہ جل رہا ہے اور ٹریفک سمیت 30فلموں میں بھی ادا کاری کے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں زیادہ ترمنفی رول ادا کرکے شہرت حاصل کی ۔اسلم لاٹر 3اپریل 2005ء کومختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وقت اشاعت : 02/04/2018 - 14:05:59