پاکستانی اداکارہ نے اپنا وزن40پونڈ بڑھانے کے ساتھ بالوں کی قربانی دے کر گنجی ہوگئی

منگل 3 اپریل 2018 16:00

پاکستانی اداکارہ نے اپنا وزن40پونڈ بڑھانے کے ساتھ بالوں کی قربانی دے کر گنجی ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف وزن میں 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامییہ زندگی ہیکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کینامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔ہمیشہ مزاح اور گلیمرس سے بھرپور کرداروں میں نظر آنے والی خوبرو شیری نے یہ منفرد روپ کردار کی ڈیمانڈ کیلئے اپنایا ہے۔ اس منفرد روپ کے ساتھ شیری پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے کسی کردارکیلئے بالوں کی قربانی دی ہے، اور وزن میں 40 پونڈ تقریبا 19 کلو تک وزن بڑھایاہے۔واضح رہے کہ شیری شاہ مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں مسٹر شمیم اوربیوقوفیاں میں بھی کام کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 16:00:14