اداکارہ و ماڈل مومل شیخ پرسوں اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 4 اپریل 2018 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) اداکارہ و ماڈل مومل شیخ پرسوں (جمعہ ) کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی۔ مومل شیخ 6اپریل 1986ء کوکر اچی میں پیدا ہوئیں ، وہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم مکمل کرنے کے بعدانہوں نے ٹی وی ڈرامہ سریل سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔مومل شیخ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل مومل شیخ اپنی 32ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائیں گی ۔

وقت اشاعت : 04/04/2018 - 13:33:03