سلمان خان کی سب بڑی دشمن اداکارہ سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اپریل 2018 12:08

سلمان خان کی سب بڑی دشمن اداکارہ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اپریل 2018ء) : خبروں کی زینت بنی رہنے والی بھارتی ماڈل اور بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو بگ باس کی سابق اُمیدوار صوفیا حیات نے سلمان خان کے جیل جانے پر رد عمل کا اظہار کیا جس پر سلمان خان کے مداحوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سلمان خان جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مکافات عمل ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر سلمان خان کی تصویر بھی شئیر کی جس پر ''Being Human'' کو کاٹ کر انہوں نے ''No more Human'' تحریر کیا۔ اور ساتھ ہی سلمان خان کی تصویر پر ''Guilty'' بھی لکھا۔ خیال رہے کہ سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے بھارتی جُرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سلمان خان کو جودھ پور کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 12:08:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :