سکس سیگما پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ’’ کٹو ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) سکس سیگما پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ’’ کٹو ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع ہو گئی ۔ ڈرامہ سیریل میں اداکار عمران بخاری ، ہمایوں سعید ، نایاب ،الماس ،ذوالقرنین حیدر ،انیتہ قنصر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ سیریل مڈل اور لو کلاس کے لوگوں کی زندگی کے بارے میں ہے جس میں عمران بخاری ایک دیہاتی کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنے خوابوں کو ڈھونڈنے کے لئے نکلتا ہے جبکہ دوسری جانب ہمایوں سعید ایک سپر سٹار کے کردار میں نظر آئیں گے ۔جبکہ دیگر فنکار بھی ڈرامے میں اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر شہزاد عزیز ہیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2018 - 13:54:14