زیبا بختیار نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مصروف ہونے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 27 اپریل 2017 22:44

زیبا بختیار نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مصروف ہونے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)اداکارہ پروڈیوسرو ڈائریکٹر زیبا بختیار نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مصروف ہونے کا فیصلہ کر لیا۔زیبا بختیار نے ماضی میں بطور اداکارہ اور پروڈیوسر فلمیں بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ آج کل پھر معیاری فلمیں بن رہی ہیں۔اچھی فلموں اور ڈراموں سے فلم اور ڈرامے کی صنعت کو فروغ ملے گا۔زیبا بختیار نے پی ٹی وی کراچی کے ڈرامہ" انار کلی" سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا،ان کو بھارتی فلم’’حنا‘‘میں کام کرنے کی وجہ سے لازوال شہرت حاصل ہوئی۔ ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 22:44:33