اسلامی ملک میں ٹی وی چینلز پر عاشقوں کے بوس و کنار کے مناظر دکھائے جانے لگے

پیر 9 اپریل 2018 13:49

اسلامی ملک میں ٹی وی چینلز پر عاشقوں کے بوس و کنار کے مناظر دکھائے جانے لگے
تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)ازبکستان میں ایک ٹی وی چینل کو نوجوان جوڑوں کے عوامی مقامات پر اظہار محبت کے مناظر کو سامنے لانے سے متعلق پروگرام پر تنقید کا سامنا ہے۔اس پروگرام پر ٹی وی چینل پر نہ صرف ناظرین بلکہ حکومت بھی غصے کا اظہار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خفیہ کیمرہ نامی پروگرام کو ایم وائی فائیو انٹرٹیمنٹ چینل پر نشر کیا گیا جس میں کئی عاشقوں کو دارالحکومت تاشقند کے سینٹرل پارک میں ایک دوسرے سے بوس و کنار اور بغل گیر ہوتے دکھایا گیا اور اس دوران جوڑوں کے چہروں کو غیر واضع یا دھندلا کر دیا گیا۔

شو کے میزبان نے متعدد عاشقوں سے انٹرویو کرنے کی کوشش کی اور اس دوران غیر مناسب سوالات پوچھے کہ کیا یہ کرنا ٹھیک کام ہے۔ نشر کیے جانے والے پروگرام میں چینل کو ازبک وزارتِ انصاف کی جانب سے متنبہ کیا گیا۔ اس وارننگ میں کہا گیا کہ پروگرام حقوق انسانی اور نجی زندگی کے بنیادی قوانین کے متصادم ہے۔
وقت اشاعت : 09/04/2018 - 13:49:11