میری صحیح شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا ‘ محمود اسلم

’’ بلبلے ‘‘ میں اداکاری نے میری شہرت کو چار چاند لگا دیئے ‘ سینئر اداکار

منگل 19 ستمبر 2017 13:43

میری صحیح شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا ‘ محمود اسلم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ میری اصل شہرت پی ٹی وی لاہور سنٹر سے شروع ہوئی جہاں میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی اور خاص طور پر سمندر ،جن ، رات ، جنجال پورہ سمیت متعدد ڈرامہ سیریل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحیح شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا اور بعد ازاں میں کراچی منتقل ہو گیا اور یہاں پر مزاحیہ سٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ میں اداکاری نے میری شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور اس سٹ کام میں میرا کردار میرے اصلی نام محمود سے ہی ہے ، جبکہ دیگر فنکاروں عائشہ عمر ، حنا دلپذیر اور نبیل کو بھی ایسی ملک گیر شہرت ملی جس کے لئے فنکار برسوں محنت کرتے ہیں ۔

محمود اسلم نے کہا کہ لاہور کے بعد کراچی آرٹ اور ثقافت کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے اور یہاں پر بے شمار ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلمیں بھی بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری بحالی کی جانب اپنے قدم بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی یادیں کسی بھی لمحے فراموش نہیں کر سکا اور جب بھی موقع ملتا ہے تو پرانے دوستوں سے ملنے کے لئے لاہور ضرور آتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :