شادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا، سارہ

میری زندگی طلاق کے بعد تبدیل نہیں ہوئی ،ْاب بھی اپنے بچوں اور گھر کی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کررہی ہوں ،ْٹوئٹ

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:32

شادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا، سارہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) میکال ذوالفقار کی سابق اہلیہ سارہ نے طلاق کے حوالے سے آخر کار اپنا موقف سب کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا ۔اپنی فیس بک پوسٹ میں میکال کی سابق اہلیہ سارہ نے بتایا کہ ان کی طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کو ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے جن میں صرف سوالات ہی شامل تھے۔

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تو ان کے مداحوں کا دل بھی ٹوٹ گیا ،ْیہ طلاق کیوں ہوئی اس حوالے سے نہ تو میکال نے کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی ان کی اہلیہ سامنے آئیں تاہم ایک ماہ کی خاموشی کے بعد میکال ذوالفقار کی اہلیہ سارہ نے آخر کار اپنا موقف سب کے سامنے پیش کردیا۔

(جاری ہے)

اپنی فیس بک پوسٹ میں میکال کی سابق اہلیہ سارہ نے بتایا کہ اب ان کی زندگی زیادہ آسان ہے ،ْالبتہ شادی شدہ زندگی ان کیلئے خاصی مشکل تھی۔

انہوں نے لکھا کہ میری زندگی طلاق کے بعد تبدیل نہیں ہوئی، میں اب بھی اپنے بچوں اور گھر کی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کررہی ہوں، اب شوہر کی ذمہ داری مجھ پر نہیں اس کا مطلب یہی ہے کہ مجھ پر پہلے سے کم ذمہ داریاں ہیں ،ْشادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا۔خیال رہے کہ میکال ذوالفقار نے ایک ماہ قبل فیس بک پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ میری 6 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 14:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :