سینئر اداکار فیصل رحمن نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

بدھ 24 مئی 2017 13:27

سینئر اداکار فیصل رحمن نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) اداکارفیصل رحمن نے فلم میں کام سے انکارکردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل رحمن کولاہورسے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹرنے اپنی فلم کے اہم کردارمیں کاسٹ کے لئے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے کام سے واضح انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ فیصل رحمن کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف ٹی وی پر ہی کام کررہے ہیں جہاں وہ بے حدمصروف ہیں اوراسی لئے فلم میں کام نہیں کررہے۔اس بارے میں معلوم ہواہے کہ فیصل رحمن جلدہی اپنی ذاتی فلم بھی شروع کرنے والے ہیں جس پروہ کافی عرصے سے کام کررہے ہیں اوراسی وجہ سے وہ کسی اورکی فلم میں کام نہیں کررہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:27:45