ذوالقرنین حیدر ڈرامہ سیریل ’’بوبو کی بیٹی ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

جمعرات 25 مئی 2017 12:54

ذوالقرنین حیدر ڈرامہ سیریل ’’بوبو کی بیٹی ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو ڈرامہ سیریل ’’بوبو کی بیٹی ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا۔ کیوپکچر پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل میں اداکار ذوالقرنین حیدر ، یاورا زیدی کے شوہر کے کردار اداکررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ’’بوبو کی بیٹی ‘‘میں ذوالقرنین حیدر اپنی زندگی کے منفرد کردار میںنظر آئیں گے ۔

ذوالقرنین حیدر ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی میںموجود ہیں جہاں وہ اپنے سین کی عکس بندی میںحصہ بھی لے رہے ہیں ۔اس ڈرامہ کی رائٹر و ڈائریکٹر یاورا زیدی ہیں ۔یادرہے کہ ان کی ڈرامہ سیریل’’ بے بی ‘‘پہلے ہی نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے جس میں وہ اداکارہ شیبا بٹ کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 12:54:12

Rlated Stars :