اداکار احسن خان نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

جمعہ 21 جولائی 2017 14:34

اداکار احسن خان نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء)معروف اداکار احسن خان نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کے مطابق اداکار احسن خان کو لاہور اور ملتان سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے اپنے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی مگر احسن خان نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ اب عطر شاہ خان ، کمال احمد رضوی ، ڈاکٹر انور سجاد ، بانو قدسیہ اور اشفاق احمد جیسے لوگوں کے ڈرامے نہیں ہوتے ، ان کے رائٹروں کے ڈراموں میں طنزو مزاح کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہوتا تھا مگر آج اسٹیج ڈرامہ اچھل کود اور بیہودہ جملے بازی کی نظر ہو چکا ہے ۔

البتہ اگر کہیں شکسپیئر کے لکھے ہوئے ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کرنا چاہوں گا ۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 14:34:29

Rlated Stars :