افتخار عفی کا مزید 2ڈرامہ سیریل میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے کا معاہدہ

جمعہ 21 جولائی 2017 14:34

افتخار عفی کا مزید 2ڈرامہ سیریل میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے کا معاہدہ
کراچی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے دو پروڈکشن ہائوس کی ڈرامہ سیریل میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر افتخار عفی کو دو پروڈکشن اداروں نے اپنی ڈرامہ سیریل کے لئے بطور ڈائریکٹر سائن کیا ہے جس کے تحت افتخار عفی ان پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دیں گے ۔ دونوں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ عید الاضحی کے بعد شروع کی جائے گی ۔ اس وقت افتخار عفی کی دو ڈرامہ سیریل آن ائیر ہیں جن میں ’’ بے بی ‘‘ اور ’’ ہم سب عجیب سے ہیں ‘‘ شامل ہیں جبکہ ایک ڈرامہ سیریل ’’ دہلی کے دولارے بابو ‘‘ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 14:34:34