کسی کو زیرو سے ہیرو اور ہیرو سے زیرو بنانے میں میڈیا کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے‘ حسن مراد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:40

کسی کو زیرو سے ہیرو اور ہیرو سے زیرو بنانے میں میڈیا کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے‘ حسن مراد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ کسی کو زیرو سے ہیرو اور ہیرو سے زیرو بنانے میں میڈیا کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر جمیل بسمل کے ڈرامے سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج اس بات کو 27سال گزر چکے ہیں ، میں نے اسٹیج ، ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی جس میں بھرپور کامیاب رہا اور اب ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں کام کر کے میری شہرت نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے ۔

حسن مراد نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میرے والدین ، اساتذہ اور سینئرز اداکاروں کے ساتھ میڈیا کا اہم کردار ہے ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ایک منٹ میں کسی کو زیرو سے ہیرو اور ہیرو سے زیرو بنا سکتا ہے اور میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہر موقع پر مجھے پرموٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 14/10/2017 - 13:40:33