ڈاکٹر ثمر ہمدانی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘کی ریکارڈ نگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

پیر 16 اکتوبر 2017 13:11

ڈاکٹر ثمر ہمدانی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘کی ریکارڈ نگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) اداکار ڈاکٹر ثمر ہمدانی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘کی ریکارڈ نگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثمر ہمدانی پی ٹی وی لاہور سنٹر کی ڈرامہ سیریل ’’نمک ‘‘کی ریکارڈنگ کیلئے دیگر اداکاروں کے ہمراہ کالاباغ گئے تھے جہاں انہوںنے ڈرامہ سیریل میں اپنے حصے کے سین کی عکس بندی میں حصہ لیا ۔

شدید گرمی کے باوجود ڈاکٹر ثمر ہمدانی نے مسلسل پانچ گھنٹے اپنے سین کی عکس بند ی کرائی ۔ ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں مریم شفیع ، اورنگزیب لغاری ، توقیر ناصر ، راشد محمود ،عمران بخاری اور حیا ء علی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کے رائٹر منصور آفاق ہیں جن کو آبائی تعلق بھی میانوالی سے ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر افتخار ورک ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 13:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :