افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری

جمعرات 12 اپریل 2018 13:07

افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انوکھی ارینج میرج ‘‘کی ریکارڈنگ کا سلسلہ مسلسل سات روز سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

40اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں اداکار عمران بخاری ،ثمینہ احمد ،ذوالقرنین حیدر ،سلیم معراج ، نمرہ شاہد ، سائرہ الٰہی ، سلمیٰ فرح ،جاوید شیخ ،علی آغا اور صباء فیصل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ کراچی ڈیفنس کے علاقے میں جاری ہے اور یہ ڈرامہ سیریل رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل سے روزانہ آن ایئر ہوا کرے گی ۔ اس حوالے سے ڈرامے کے ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا کہ ڈرامے کی تمام کاسٹ ایک فیملی کی طرح میرے ساتھ کام کررہی ہے اور تمام فنکار منجھے ہوئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 13:07:21