پی ٹی وی کے پروڈیوسر کی فلمسٹار ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری

باقی اداکارائوں کو نظر انداز کر کے ایک ہی اداکارہ پر اتنی مہربانیاں کیوں ‘پی ٹی وی کے حلقے حیران

بدھ 20 جون 2018 12:49

پی ٹی وی کے پروڈیوسر کی فلمسٹار ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پی ٹی وی کے پروڈیوسر کی فلمسٹار ثناء پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈیوسر اداکارہ ثناء کو اپنے ہر شو میں خصوصی طور پر کاسٹ کرتے ہیں جس کے لئے اداکارہ کو کراچی سے لاہور اور پھر واپسی کی ٹکٹ کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے پروڈیوسر اپنے ہر شو اور خاص طور پر عید کے حوالے سے ہونیوالے شو میں اداکارہ ثناء کو لازمی طورپر کاسٹ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے پی ٹی وی کے حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی اداکارہ پر اتنی مہربانیاں کیوں ،ریشم ،مدیحہ شاہ ،زارا شیخ ،میرا ،صائمہ نور ،صاحبہ بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں مگر ان کو نظر انداز کر کے صرف ثناء کو ہی شو میں بلایا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے ،اس عید پر بھی مذکورہ پروڈیوسر نے اپنے عید سپیشل شو میں ثناء کو میزبان کاسٹ کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 12:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :