کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعہ 22 جون 2018 13:12

کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی کل( ہفتہ ) منائی جائے گی۔ نشیلا ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، تھیٹر پر انہیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

ان کے کریڈٹ پر شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔

وہ اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی تھے ۔انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاانہیں ون مین شو کرنے میں مہارت حاصل تھی اور وہ اکیلے ہی محفل کا مزہ لوٹ لیتے تھے ۔نشیلا نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور23جون 2013 کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:12:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :