بھاشا ڈیم کیلئے عملی قدم اٹھانے پر چیف جسٹس کو سلام ،

ہر پاکستانی اپنا حصہ ڈالے ‘فرزانہ تھیم

جمعرات 12 جولائی 2018 13:30

بھاشا ڈیم کیلئے عملی قدم اٹھانے پر چیف جسٹس کو سلام ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے عملی قدم اٹھایا۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاشا ڈیم کو آج سے بارہ سال قبل مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

1906ء میں اس کا سنگ بنیاد جنرل مشرف نے رکھا تھا اور اس وقت اس کی لاگت 395ارب تھی اور اب بارہ سال گزرنے کے بعد اس کی لاگت میں 533ارب کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد لاگت 928ارب ہو گئی، یہ سب سیاستدانوں کا قصور ہے ،یہ ڈیم بن جاتا تو ہمارا ملک لوڈ شیڈنگ جیسی لعنت اور سیلاب سے جو نقصان ہوتا ہے اس سے بچ جاتے۔

اس سے زرعی رقبے کو بھی پانی وافر کردار میں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس ڈیم کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :