عمران بخاری نئی ڈرامہ سیریل ’’ محبت کھیل تماشا ہے ‘‘میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

جمعرات 19 جولائی 2018 13:44

عمران بخاری نئی ڈرامہ سیریل ’’ محبت کھیل تماشا ہے ‘‘میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) معروف اداکار عمران بخاری کو ڈائریکٹر سید شفقت معین الدین نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’ محبت کھیل تماشا ہے ‘‘میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایور ریڈی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل کی ابتدائی ریکارڈنگ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں کی گئی جس میں عمران بخاری اور دیگر اداکاروں نے اپنے سین کی عکسبندی میں حصہ لیا ۔ یاد رہے کہ عمران بخاری کی ان دنوں ایک ڈرامہ سیریل ’’کٹو ‘‘ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے جو عوامی حلقو ں میں بڑی مقبول ہے ۔

وقت اشاعت : 19/07/2018 - 13:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :