ڈائریکٹر افتخار عفی کے ڈرامہ سوپ ’’ بے بی ‘‘ کا نیا سپیل کراچی میں شروع

پیر 27 فروری 2017 13:38

ڈائریکٹر افتخار عفی کے ڈرامہ سوپ ’’ بے بی ‘‘ کا نیا سپیل کراچی میں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) ڈائریکٹر افتخار عفی کے ڈرامہ سوپ ’’ بے بی ‘‘ کا نیا سپیل کراچی میں شروع ہو گیا جس میں بیروز سبزواری ، جویریہ عباسی ، عنزلہ ، عمران ٹیپو ، آصف محمود سمیت دیگر اداکاروں نے حصہ لیا ۔ ڈرامے کا نیا سپیل ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں دیگر بھی اپنے حصے کی عکسبندی کروائیں گے جن میں شیبا بٹ ، ذوالقرنین حیدر اور راحیلہ آغا بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی سین آئندہ ایک دو روز میں ریکارڈ کر لیے جائیں گے ۔اس حوالے سے ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی کا کہنا ہے کہ میں جو بھی ڈرامہ شروع کرتا ہوں اس پر تمام تر توجہ اور بھرپور محنت کرتا ہوں ، میرے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ یہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے اور اس کو ہر صورت میں کامیاب ہونا چاہیے اس کے لئے میں اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتوںکو بروے کار لاتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک میری تمام ڈرامہ سیریل کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اور یہ خداکا مجھ ناچیز پر خصوصی کرم ہے ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:38:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :