خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ‘ جگن کاظم

پیر 27 فروری 2017 13:38

خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ‘ جگن کاظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہم میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ، خود میں صبر اور تحمل پیدا کرنے سے معاشرے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ،لاہور میں ٹریفک کا نظام جس طرح سے چل رہاہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم کسی غیر تہذیب یافتہ ملک میں ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جلد بازی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ، لوگوں کی تھوڑی سے لا پرواہی اور غفلت سے کسی کی قیمتی جان ضائع ہو جاتی ہے اور کسی خاندان کا واحد کفیل اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹھوس حقیقت ہے کہ ہر انسان نے واپس خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم تمام احتیاطیں چھوڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ ہم ایکسویں صدی میں داخل ہو چکے ہیں مگر آج بھی ٹریفک کے بنیادی اصولوں سے ناواقف ہیں ، میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کھلے دل سے ایک دوسرے کو آگے برھنے کے لئے راستہ دیں ۔جگن کاظم نے کہا کہ خود میں صبر اور تحمل پیدا کریں تو معاشرے میں بہت سے مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔ میں اپنے ہر شو میں اپنے چاہنے والوں کے لئے ایک پیغام ضرور لاتی ہوں جس کا واحد مقصد اپنی اصلاح کرنا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:38:30