فنکاروں کا سجل علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:56

فنکاروں کا سجل علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ٹی وی کی اداکارہ سجل علی کی والدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کی والدہ جمعہ کے روز کراچی میں انتقال کر گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

جس پر اداکارہ ثناء ، فرزانہ تھیم ، مدیحہ شاہ ، ماہرہ خان ، سوہا ابڑو ، ہمایوں سعید ، اسلم شیخ ، بیروز سبزواری ، سلیم شیخ ، عبداللہ قادوانی ، ڈائریکٹر افتخار عفی ، شیبا بٹ ، راحیلہ آغا ، زاہد شاہ ، آصمہ لتا ، ماریہ واسطی ، بشریٰ انصاری اور ڈرامہ ڈائریکٹر زاہد محمود نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ سجل علی اور صبور علی کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمی عطاء کرے۔ آمین ۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 12:56:22

Rlated Stars :