پاکستان کی دو معروف اداکارائیں عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید 'پیاری بٹو' نامی ڈرامے میں اکٹھے کام کرتی نظر آئیں گی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:13

پاکستان کی دو معروف اداکارائیں عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید 'پیاری بٹو' نامی ڈرامے میں  اکٹھے کام کرتی نظر آئیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) آج کل پاکستانی ڈراموں میں سماجی مسائل کو کافی حد تک پیش کیا جارہا ہے اور پاکستان کی دو معروف اداکارائیں عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید بھی اس دوڑ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔عتیقہ اور ثانیہ بہت جلد ایک ساتھ 'پیاری بٹو' نامی ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی، جو الزائمر کے مرض کے موضوع پر مبنی ہے۔

ٹی وی ڈرامہ 'پیاری بٹو' کی کہانی ساجی گل نے تحریر کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجی گل نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی بچے کو گود لینے اور اٴْن رشتوں پر بنائی گئی جنہیں لوگ غیر اہم تصور کرتے ہیں، اداکارہ سنعیہ شمشاد اس ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں، جنہیں ان کی پھپو ثانیہ سعید نے گود لے لیا۔

(جاری ہے)

عتیقہ اوڈھو کے کردار کے حوالے سے انھوں نے مزید بتایا کہ 'اس ڈرامے میں عتیقہ کا کردار کافی منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو کافی منفرد ہوگا'۔

دوسری جانب عتیقہ اوڈھو کا ماننا ہے کہ یہ کردار ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'پیاری بٹو ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے کیوں کہ میرا کردار اس میں کافی وسیع ہے، مجھے امید ہے مداحوں کو اس ڈرامے میں میرا کام پسند آئے گا'۔تاہم جو بات انہیں سب سے زیادہ متاثر کررہی ہے وہ ہے پٴْرانے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا، اس حوالے سے انہوں نے کہا 'میں اس ڈرامے کے لیے بیحد پرجوش ہوں کیوں کہ یہ خاندانی کہانی پر مبنی ہے جس میں بہترین کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے، میری دو پٴْرانی دوستیں ثانیہ سعید اور فرح شاہ اس ڈرامے میں میرے سال کئی سالوں بعد کام کرنے جارہی ہیں، اب یہ وقت بتائے گا کہ پیاری بٹو ناظرین کو کیسا لگے گا'۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 15:13:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :