فن ہی فنکار کی پہچان ہے‘اداکارہ سونیا سیٹھی

میں خوش قسمت ہو ں میرے چاہنے والے شائقین مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں

منگل 12 ستمبر 2017 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء)اداکارہ سونیا سیٹھی کا کہنا ہے کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن کی بدولت شائقین کے دلوں کو جیت سکے،کیونکہ فن ہی تو فنکار کی پہچان ہے اور کی بدولت ہی شائقین کے دلوں کو جیتا جا سکتا ہے ،سونیا سیٹھی کا مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہو ں کہ میرے چاہنے والے شائقین مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں اور میری ہمیشہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ میں اپنے چاہنے والے شائقین کی پسند پر پوری اترو اور اس میں کامیاب بھی ہوں ۔
وقت اشاعت : 12/09/2017 - 11:34:17