رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں‘ہنی شہزادی

منگل 12 ستمبر 2017 12:38

رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں‘ہنی شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء)سٹیج کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

الفلاح تھیٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیج کے شائقین ہزاروں روپے خرچ کر کے رقص دیکھنے آتے ہیں اگر آج کے سٹیج سے رقص نکال دیا جاے تو ڈرامہ میں کبھی بھی اپنی لاگت پوری نہیں کر پائے گا کیونکہ اب کے ڈرامہ سکرپٹس غیر معیاری ہیں جس وجہ سے گندی جگت بازی زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لڑکیوں نے پیسوں کی لالچ میں سٹیج کو غلط استعمال کیا ہے مگر وہ زیادہ تر کامیابی حاصل نہیں کر سکیں ۔

وقت اشاعت : 12/09/2017 - 12:38:52