ہماری مشکلات کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے‘ افتخار ٹھاکر

دور حاضرکے انسان کے پاس اپنے خالق کی عبادت کے لئے بھی وقت نہیں

بدھ 13 ستمبر 2017 12:49

ہماری مشکلات کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے‘ افتخار ٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہماری مشکلات کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے، خدا کی مقدس ذات نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مگر دور حاضرکے انسان کے پاس اپنے خالق کی عبادت کے لئے بھی وقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زمین پر تمام انسان خدا کے پیدا کیے ہوئے ہیں مگر ہم انسان اس ذات کا حق ادا نہیں کر رہے ،ہمیں اپنی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنے عمل اور رویوں میں تبدیلی کرنا ہو گی۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ تھیٹر پر وہی دکھایا جا رہا ہے جو شائقین ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہمیں اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 12:49:49