مزاحیہ ڈرامہ ’’ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار‘‘ کل پیش کیا جائے گا

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ملکی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ ’’ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار‘‘ 15ستمبر کو شام چھ بجے کمیونٹی سنٹر چکوال میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

داخلہ کارڈ بالکل فری ہے اور چکوال میں سینئر صحافی خواجہ بابر سلیم محمود سے داخلہ کارڈ پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی انعامات کی برسات بھی ہوگی۔ خواجہ بابر سلیم محمود نے میڈیا گروپ کی طرف سے اس بھرپور ڈرامے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 16:57:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :