اداکارہ مدھو کی طویل عرصے کے بعد سنگھم تھیٹر میں واپسی

ہفتہ 10 مارچ 2018 12:38

اداکارہ مدھو کی طویل عرصے کے بعد سنگھم تھیٹر میں واپسی
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)اداکارہ مدھو طویل عرصے کے بعد سنگھم تھیٹر کوٹ عبدالمالک میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو طویل عرصے کے بعد سنگھم تھیٹر کوٹ عبدالمالک میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ عاشق کڑیاں ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ رباب چوہدری ، ثناء خان ،سونم چوہدری ،سنیتا چوہدری ، بلال راجہ ، علی حیدر ،شیری خان ، علی خان ،وسیم ٹینشن اور ظہیر خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر راجہ شہزاد قمر اور رائٹر و ڈائریکٹر ایم وقاص ہیں۔

وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:38:02