اسٹیج ڈرامہ ’’مقدر کی دلہن‘‘ تماثیل تھیٹر میں جاری

بدھ 11 اپریل 2018 14:46

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء)اداکار وہدایت کار نسیم وکی کا اسٹیج ڈرامہ ’’مقدر کی دلہن‘‘ تماثیل فیملی تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے، ایک ملاقات کے دوران نسیم وکی نے کہا کہ جب تک سٹیج پر معاشرتی موضوع پر مبنی ڈرامے نہیں بنیں گے اس وقت تک معاشرے میں اصلاح کا پہلو اجاگر نہیں ہوگا،ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم وکی، گلفام، طاہر انجم قیصر پیا، رضی خان، صوبیہ خان، حسنہ جی، منزہ ملتانی، نگار چوہدری ودیگر فنکار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 14:46:40