سٹیج ڈرامہ سوسائٹی گرل میں شاندار کارکردگی پر کامیڈین چاند برال کونقد انعام

بدھ 11 اپریل 2018 15:55

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء)معروف کامیڈین چاند برال کوسٹیج ڈرامہ ’’سوسائٹی گرل‘‘میں شاندار کارکردگی پر ہدایتکار کی طرف سے نقد انعام سے نواز گیا۔

(جاری ہے)

معروف ٹی وی اور سٹیج اداکار چاندبرال ڈرامہ سوسائٹی گرل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں ،ان کی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کو شائقین بہت پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے ڈرامہ کے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے انہیں 2ہزار روپے نقدا نعام دیا جس پر چاند برال کاکہناتھاکہ وہ بہت ہی خوش ہیں کہ ان کی اداکاری کو پذیرائی مل رہی ہے اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ڈائریکٹر اجمل ملک نے انہیں انعام دیا ۔

وقت اشاعت : 11/04/2018 - 15:55:50