فنکاروں کو کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے ‘ حسیب پاشا

جمعرات 12 اپریل 2018 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) ٹی وی وتھیٹر کے سینئر اداکار حسیب پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کو کارکردگی اور اہلیت کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دے ،میں 40سال سے فن کی خدمت کر رہا ہوں مگر بدقسمتی سے ابھی تک ایوارڈ سے محروم ہوں جو فن اورفنکار سے زیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کئی مرتبہ سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی ہے کہ جلد از جلد اس پر عمل کیا جائے تاکہ حسیب پاشا کو ایوارڈ دیا جائے مگر ہر مرتبہ میری یہ میری خواہش ہی رہ جاتی ہے ،سفارشی اورنا اہل لوگوں کو تعلقات کی بناء پر نوازا جارہا ہے میری وزیراعظم اور صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ اس پر فوری ایکشن لیاجائے ۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 13:07:21